عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری پولیس نے ایف آئی آر نمبر 306/2011 کے سلسلے میں تین مفرور افراد کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔پولیس اسٹیشن راجوری میں آر پی سی کی دفعہ 307، 147، 148، 149، اور 323 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے فرار ہونے والوں کی شناخت پرویز احمد ولد بدیر حسین، محمد زمرد ولد بدیر حسین اور محمد اقبال ولد لال دین کے طور پر کی ہے۔سیشن کورٹ راجوری نے ان کے خلاف دفعہ 512/299 سی آر پی سی کے تحت وارنٹ جاری کئے تھے۔راجوری پولیس کی وسیع کوششوں کے بعد، ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے، افراد کو گرفتار کر کے قانونی طریقہ کار کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے معزز عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔