جموں//سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی نے راجوری ضلع میں مختلف سیاحتی مقامات پر دورہ کر کے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایل اے چودھری کمل حسین، ایم ایل اے رویندر رینہ ، ڈی سی راجوری شاہد اقبال چودھری ، ناظم سیاحت جموںاور کئی دیگر افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔تصدق حسین مفتی نے گنگا گھاٹ ، لمبرو ، چنگس پورٹ اور کئی مقامات کا دورہ کر کے وہاں سیاحوں کیلئے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ماحولیات کو تحفظ دینے کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہئیں۔وزیر نے بعد میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جہاں مختلف وفود نے ان کے ساتھ استفسار کیا۔وفود نے وزیر کو اپنے اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔تصدق حسین مفتی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کا ہمدردارنہ غور کیا جائے گا۔