عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کمشنر ابشیک شرما کی ہدایت اور چیف ایگری کلچر آفیسر راجیش ورما کی قیادت میں، محکمہ زراعت کے لا اینفورسمنٹ ونگ نے سب ڈویژن راجوری اور مرکزی قصبہ میں زرعی مصنوعات کی معیار جانچ کے لئے ایک جامع انسپیکشن ڈرائیو کا انعقاد کیا۔اس مہم میں ایڈیشنل افسران اجے شرما (ڈسٹرکٹ ایس ایم ایس)، تیجندر کمار (ڈسٹرکٹ ایس ایم ایس)، چندر موہن شرما (لا اینفورسمنٹ آفیسر، راجوری) اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس ڈرائیو کا مقصد سیڈ ایکٹ 1955، انسیکٹیسائیڈز ایکٹ 1968 اور فرٹیلائزر (کنٹرول) آرڈر 1985 کے سخت نفاذ کو یقینی بنانا تھا۔انسپیکشن کے دوران دو بیج کے نمونے لیبارٹری جانچ کے لئے حاصل کئے گئے اور ایک خلاف ورزی کرنے والے کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس میں اسے سات دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا ہدایت دی گئی۔ تمام متعلقہ ریکارڈز، بشمول لائسنس، بل، واؤچر بک، اسٹاک اور سیل رجسٹر، اور فرٹیلائزر کی فروخت کے پی ائو ایس مشین ریکارڈز کی تفصیلی جانچ کی گئی تاکہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔متعلقہ افراد کو آئندہ کسی بھی خلاف ورزی سے بچنے کی ہدایت دی گئی اور دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی۔لا اینفورسمنٹ ونگ نے عہد کیا کہ وہ شفافیت برقرار رکھتے ہوئے صرف معیاری زرعی مصنوعات کسانوں تک پہنچانے کو یقینی بنائے گا، تاکہ ان کی روزگار کی حفاظت ہو اور ضلع میں پائیدار زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔