راجوری //راجوری کے کھیورہ اور لاح علاقے میں دو گائو خانے پراسرار پر نذرآتش ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آفتاب احمد کے کھیورہ میں واقع گائو خانے کو اچانک شام چار بجے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔اگرچہ اس دوران فائر سروس کی گاڑی بھی وہاں پہنچی تاہم تب تک آگ اپناکام کرچکی تھی البتہ اسے مزید پھیلنے سے روک دیاگیا۔اسی طرح سے محمد زبیر ولد محمد یعقوب ساکن لاح تھنہ منڈی کا گائو خانہ بھی آگ کی وجہ سے صبح کے وقت جل گیا۔ا س دوران ایک بھینس بھی جھلس گئی ۔ آگ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوئے جنہوںنے اسے مزید پھیلنے سے بچالیا۔پولیس نے ان دونوں معاملات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔