سمت بھارگو
راجوری//راجوری ضلع میں چرہان کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ٹیمپو ٹریولر میں سوار تین مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو ٹریولر زیر نمبر5535 -JK02AB بدھل سے راجوری جا رہا تھا اور راجوری سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور چرہان کے مقام پر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 20مسافر زخمی ہو گئے۔جی ایم سی راجوری میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود ایچ بجاڑ نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں ان میں سے 3 کو مردہ قرار دیا گیا جن کی لاشیں طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تین زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمی زیر علاج ہیں۔جن لوگوں کو جموں جی ایم سی ریفر کیا گیا ہے ان میں ایک بالغ اور دو بچے شامل ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین مسافروں میں عبدالرشید (34) ولد چانڈیہ ساکن حبی کنڈی، محمد شبیر (40) ولد نذیر حسین ساکن بدھل، محمد اعظم (37) ولد غلام دین ساکن دراج بدھل شامل ہیں۔ .زخمیوں کی شناخت جگ دیو سنگھ (30) ولد لال چند، کرنا دیوی (25) زوجہ جگ دیو سنگھ (25)، جسنت سنگھ (2) ولد جگ دیو سنگھ، نسیم اختر (30) زوجہ عبدالرشید،سائقہ کوثر (4) دخترعبدالرشید،واجد علی (2) ولد عبدالرشید تمام ساکن حبی، شوکت علی (35) ولد نذیر حسین سکنہ کنڈی، محمد کفیل (15) ولد غلام رسول سکنہ دھار ساکر ی ،امتیاز احمد ولد غلام محمد (20) موگرہ دراج کی رہائشی معصومہ بیگم (64) زوجہ عبدالعزیز سکنہ جگلانو، محمد الطاف (34) ولد عبدالعزیز سکنہ جگلانو، محمد یونس (55) ولد علی محمدسکنہ دھار ساکری ،ونود کمار (55) ) ولد پرشوتم کمار سکنہ خواص، حمیدہ بیگم (55) زوجہ عبدالعزیز سکنہ کوٹرنکہ، عبدالعزیز (62) ولد حسن محمد سکنہ کوٹرنکہ، امتیاز احمد (24) ولد یاسین سکنہ حبی اور راجیو سنگھ 38) ولد دلیپ سنگھ ساکن ساکری کے طور پر ہوئی ہے۔
ایل جی سنہا کا اظہار افسوس
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میںہونے والے المناک سڑک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”مجھے آج راجوری میں پیش آنے والے بدقسمت سڑک حادثے کے بارے میں جان کر گہرا صدمہ پہنچا ہے، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں، میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں، میں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد فراہم کریں‘‘۔