سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع راجوری کے گمبھیر مگھلان علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس میں موجود اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا۔
ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک صدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگا۔یہ آپریشن پولیس اور فوج نے مشترکہ طور عمل میں لایا اور کمین گاہ سے 2اے کے47بندوقیں،2میگزین،270گولیاں،2چینی ساخت کے پستول،2میگزین،75پیکا گولیاں،12کمبل،10ڈیٹو نیٹراور6کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔