جموں// سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جموں – پونچھ شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی نے ضلع راجوری کے منجا کوٹ میں مرزا موڑ کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طور ماہرین کوطلب کیا گیا جنہوں نے اسے ناکارہ بنایا۔
اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کچھ دیر کیلئے بند کی۔