عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن کیا جس میں کچھ مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات شامل ہیں جن میں بنیادی طور پر ایک مشتبہ ہوائی آلہ کو دیکھنے کا واقعہ بھی شامل ہے۔یہ کارروائیاں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب اور اندرونی علاقوں میں کی گئیں۔حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے کے ساتھ ساتھ لمبیڑی کے اندرونی علاقے میں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے علاوہ مشتبہ ہوائی گاڑی کے دیکھنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کی وجہ سے فورسز نے جمعہ کی سہ پہر تلاشی شروع کی جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔