سرینگر//ضلع راجوری میں بادل گرجنے کی وجہ سے بجلی گرنے کے نتیجے میں کم و بیش ایک سو پالتو جانور لقمہ اجل بن گئے جن میں بھیڑ بکریاں بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ کالا کوٹ تحصیل کے پوٹھا گاﺅں میں پیش آیا جہاں گذشتہ رات کے دوران تین خانہ بدوش گھرانوں کے مال مویشی خراب موسم کی زد میں آگئے ۔
اس دوران بادل گرجنے کی وجہ سے بجلی گر پڑی جس نے ایک سو پالتو جانوروں کو لقمہ اجل بنادیا۔
حکام کے مطابق بھیڑ بکریوں کی ہلاکت کے نتیجے میں خانہ بدوش گھرانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔