سمیت بھارگو
جموں// راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بدھ کو فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایاکہ سپاہی نوشہرہ سیکٹر کے کلسیان علاقے میں ایک فارورڈ پوسٹ پر تعینات تھا ،جب اسے سرحد پار سے گولی لگی۔زخمی فوجی کو خصوصی علاج کے لیے فوجی ہسپتال ادھم پور منتقل کرنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صبح 6 بجے کے قریب علاقے میں زیرو لائن کے ساتھ ایک دھماکے کی بھی اطلاع ملی جس کے بعد تین را ئونڈ گولیاں چلیں۔تاہم حکام نے بتایا کہ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔