سمت بھارگو
راجوری// راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک ‘اگنیویر’ جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تینوں کو فوری طور پر اودھم پور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک دم توڑ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بھی ایک اگنیویرکی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔