راجوری//بھارتی فوج نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق دراندازی کی یہ کوشش راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر کے جھنگر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر کی گئی۔
حکام نے کہا،”اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے“۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔