سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند پاک افواج کی آر پار گولی باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔
حکام نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ رات کے دس بجے پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر تارکنڈی اور منجا کوٹ علاقوں میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں نعمت اللہ احمد ساکن راجدھانی گاﺅں آہنی ریزے لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔
زخمی شہری کو پبلک ہیلتھ سینٹر منجاکوٹ پہنچایا گیا جہاں سے اُسے جی ایم سی جموں سے منسلک راجوری کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
مذکورہ شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس میں بھرتی ہے جو چھٹی پر گھر آیا تھا۔