سمیت بھارگو
راجوری/ راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے پار بدھ کی رات ایک دھماکہ ہوا۔بدھ کی رات دیر گئے راجوری ضلع کے لام سیکٹر میں ایل او سی کے پار مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔ دھماکہ مشتبہ نقل و حرکت کے دوران زیرو لائن کے بالکل قریب ہوا۔حکام نے مزید بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ دھماکہ نو مینز لینڈ میں ایل او سی کے دوسری طرف مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے دوران ہوا ۔اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا یا نو مینز لینڈ میں بارودی سرنگیں سے ہوا۔ جموں ڈویژن کے کچھ علاقوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔