سمیت بھارگو
راجوری// راجوری ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے ساتھ ایک انکائونٹر شروع ہوا اور ملی ٹینٹوں کے درمیان بیرنتھب علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس بی ایس ٹوٹی نے کہا کہ ملی ٹینٹوں اور سپیشل آپریشن گروپ کی ٹیم کے درمیان کنڈی پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار کے علاقے بیرانتھب میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس او جی کی ٹیموں نے سرحدی ضلع راجوری کے بالائی علاقوں کے قریب واقع اس علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ملی ٹینٹوں کی مشکوک نقل و حرکت کی مخصوص اطلاع کی بنیاد پر شروع کیا گیاتھا۔