سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) بدھ کی صبح پاکستانی افواج کے ساتھ ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ راجوری کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا جہاں مذکورہ جے سی او تعینات تھا اور جہاں بھارت اور پاکستان کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
حکام کے مطابق مذکورہ فوجی آفیسر گولہ باری کے اس واقعہ میں زخمی ہوکر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
یاد رہے کہ راجوری کے ہی نوشیرا سیکٹر میں گذتہ اتوار کو بھی ایک فوجی آفیسر اسی طرح کے ایک واقعہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔