راجوری //راجوری میں مویشی لیجارہے ایک بزرگ شہری نے شرپسندوںنے مار پیٹ کی ہے ۔یہ واقعہ 25 اور26اگست کی درمیانی شب کو ضلع کے دور افتادہ علاقے خواس کے گنڈا گائں میں پیش آیا ۔ذرائع نے بتایاکہ لعل دین ولد گلاب دین ساکن گنڈ اکی کچھ لوگوں نے اس وقت مار پیٹ کی جب وہ مال مویشی لیکر جارہاتھا۔ذرائع کے مطابق لعل دین ساٹھ سالہ بزرگ ہے جس کو مار پیٹ کی وجہ سے شدید زخمی آئے اور اسے پہلے تو مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا اور پھر وہاںسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں بھیج دیاگیاہے ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہاکہ پولیس نے معاملے کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ بدھل میں ایف آئی آر زیر نمبر 58/2017زیر دفعات 341/307/ 323/147آر پی سی کا کیس درج کیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ اس سلسلے میں اب تک ایک شخص کو گرفتار کیاگیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ مار پیٹ کرنے والے مبینہ طور پر گﺅ رکھشک ہیں ۔متاثرہ شخص کے رشتہ داروں کے مطابق شرپسندوں نے نہ صرف اس کی مار پیٹ کی بلکہ اس کے پاس 1 لاکھ80 ہزار روپے نقدی بھی چھین لئے۔مقامی ایس ایچ او جہانگیر چوہدری نے بتایاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور اب تک کلدیپ نامی ایک شخص کو گرفتار بھی کیاگیاہے ۔