سرینگر// حکام نے منگل کے روز کہا کہ ضلع راجوری میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران تین افراد کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں درہال علاقے کا رہنے والا ایک75سالہ شہری شامل ہے جو گذشتہ رات کے دوران انتقال کرگیا۔
اس کے علاوہ پنگائی تحصیل تھنہ منڈی کی ایک بزرگ خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہے جو سکمز صورہ میں زیر علاج تھی۔
نوشیرا علاقے کا ایک40سالہ شہری بھی کورونا سے مرنے والوں میں شامل ہے جو پوسٹل محکمہ میں تعینات تھا۔