سرینگر/پولیس نے منگل کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو مشکوک نقل و حرکت کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار شدگان شوپیان کے امام صاحب علاقے کے رہنے والے ہیں اور اُنہیں گذشتہ شام نوشیرا علاقے کے بریری گائوں میں مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں کو نوشیر ا پولیس تھانے میں مقید رکھا گیا ہے۔
ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہا کہ مذکورہ نوجوانوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔