سرینگر// ضلع راجوری میں ایک 14 سالہ کمسن لڑکی تیندوے کے حملے کے بعد لاپتہ ہوئی ہے جبکہ اس واقعہ میںمزید چار افراد زخمی ہوگئے۔لاپتہ بچی کا سراغ لگانے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے بدھل گاو¿ں میں کسانوں کا ایک گروپ کھیتوں میں کام کر رہا تھا جب کھیتوں میں موجود ایک تیندوے نے ان پر حملہ کردیا جس سے چار کسان زخمی ہوگئے۔
زخمیوںکی شناخت سلیمہ اختر ، محمد شاہد ، بانو بیگم اور محمد اقبال کے طور ہوئی ہے۔
دراج گاو¿ں کی ایک چودہ سال لڑکی بھی لاپتہ ہے جس کے کنبہ کے افراد نے دعوی کیا ہے کہ اسے تیندوا اٹھا کر لے گیا۔
پولیس نے لڑکی کی بازیابی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں اور مقامی افراد کو شامل کرتے ہوئے علاقے میں بڑے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔