عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//سیکورٹی فورسز نے آنے والے تہوار کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے راجوری میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا ہے اور ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ایس ایس پی راجوری رندیپ کمار نے خود جموں و کشمیر کے سرحدی شہر راجوری میں سڑکوں پر متعدد ناکے لگائے۔ان ناکوں کے دوران، تمام گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی سرپرائز فریسکنگ کی گئی جس کا مقصد کسی بھی سماج دشمن اور غیر قانونی عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا تھا۔لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ سفر کے دوران اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں تاکہ چیکنگ میں سیکورٹی فورسز کی مدد کی جاسکے۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی روک کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایس ایس پی راجوری رندیپ کمار نے تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کان کن بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے سے گریز کریں اور ٹریفک کے اصولوں پر عمل کریں۔