سرینگر//نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار نے جمعہ کو ضلعی کونسل راجوری کیلئے چیئر پرسن کا انتخاب جیت لیا جبکہ نائب چیئر مین کا عہدہ کانگریس کے حق میں گیا۔
آج منعقدہ انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے چیئر پرسن اُمیدوار نسیم لیاقت اور کانگریس کے نائب چیئر مین اُمیدوار شبیر احمد خان نے جیت حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ اس ضلع کیلئے کونسل عہدیداروں کا انتخاب13فروری کو ہونا تھا جو بعد میں ملتوی کرکے آج کیلئے طے کیا گیا تھا ۔