راجوری//راجوری اور پونچھ اضلاع میں 8ایس ایچ او ز کا تبادلہ ہواہے ۔سینئر سپرینڈنٹ آف پولیس راجوری محمد سلیمان چوہدری کی طرف سے جاری ہوئے ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ایچ او کالاکوٹ انسپکٹر محمد اقبال کو تبدیل کرکے ایس ایچ او منجاکوٹ جبکہ ایس ایچ او دھرمسال انسپکٹر درشن سنگھ کو ایس ایچ او کالاکوٹ تعینات کیاگیاہے ۔اسی طرح سے انسپکٹر نذیر ڈار کو ضلع پولیس لائنز سے تبدیل کرکے ایس ایچ او درہال تعینات کیاگیاہے جبکہ انسپکٹر کیول کرشن کوپولیس لائنز سے تبدیل کرکے ایس ایچ او نوشہرہ لایاگیاہے۔اس کے علاوہ انسپکٹر رومل سنگھ کو بھی پولیس لائنز سے ایس ایچ او دھرمسال جبکہ آئی پی ایس سدھانشو ورما کو تین ماہ کیلئے ایس ایچ او راجوری تعینات کیاگیاہے۔ وہیں ضلع پونچھ میں بھی تین ایس ایچ اوز کی تبدیلی ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے انسپکٹر اجے جموال کو ایس ایچ او سرنکوٹ ، انسپکٹر سنجے گپتا کو ایس ایچ او گورسائی اور انظار میر کو ایس ایچ او منڈی تعینات کیاہے ۔یہ تینوں پولیس افسران اس سے قبل پولیس لائنز پونچھ میں تعینات تھے۔