راجوری // نکہ پنچ گرائیں کا ایک وفد ڈپٹی کمشنر راجوری شبیر احمد بٹ سے ملاقی ہوا ۔وفد کا مطالبہ تھا کہ راجوری سے نکہ پنچ گرائیں بس سروس شروع کی جائے تاکہ عوام نجی گاڑی مالکان کی من مانیوں سے نجات حاصل کر پائیں ۔ محمد رفیق کی سربراہی میں وفد پہلے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سے ملاجس کے بعد ڈپٹی کمشنر راجوری سے ملاقی ہوا ۔ وفد میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ اے آر ٹی اوراجوری سے کئی بار معاملہ اٹھایا گیا لیکن کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنچ گرائیں سے مین روڈ تک بیس کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے لئے نجی گاڑی مالکان 60روپے فی کس کرایہ وصول کررہے ہیں جوادا کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں کررہا اور ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ بیس کلومیٹر سفر طے کرنے کے لئے سروس بس شروع کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔