عظمیٰ نیوزسروس
راجوری//جموں کے راجوری ضلع میں اتوار کی شام ایک کار کے ساتھ تصادم میں دو موٹر سائیکل سواروں کی جان چلی گئی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ راجوری میں ایک بائک ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سواروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ان کی شناخت اظہر حسین شاہ (19سال) ولد مظہیر شاہ اور طعیب ولد عبدالقیوم ساکن فتح پور راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو قانونی طبی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔