عظمیٰ نیوزسروس
راجوری//راجوری ضلع کے چنگس میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل زیر نمبر جموں سے پونچھ جا رہی تھی جب جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر ندی کی کھائی میں گر گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عبداللہ رحمان (34سال) ولد عبدالرحمن ساکنہ نونہ بانڈی پونچھ کی موت ہوگئی۔محمد رضوان (23سال) ولد عبدالکریم ساکنہ نونہ بانڈی، پونچھ جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔