سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سنیچر کو راجوری اور پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو بھاری فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کراس کنٹرول لائن فائرنگ کے یہ واقعات نوشیرا اور مینڈھر سیکٹروں میں پیش آئے۔
اطلاعات کے مطابق نوشیرا سیکٹرکے بابا کھوری اور کرشنا گھاٹی سیکٹرکے منکوٹ علاقوں میں آج صبح طرفین کے مابین بھاری گولی باری کا تبادلہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں طرف کی افواج نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔