عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری-کالاکوٹ سڑک پر ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک ریٹائرڈ سرکاری اسکول ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اْس وقت پیش آیا جب وہ خود اپنی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) چلا رہے تھے کہ گاڑی بے قابو ہو کر بالی کے مقام پر سڑک سے پھسل کر سڑک کنارے واقع نالے میں جا گری۔مہلوک کی شناخت محمد رشید ولد میر باز سکنہ دیالہ گاؤں، کالاکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کارروائی شروع کی اور لاش کو نالے سے نکالا۔لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری قانونی و طبی کارروائی مکمل کی گئی۔ادھر پولیس تھانہ کالاکوٹ نے واقعے کی نسبت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔