وارانسی//وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جمعہ کو وارانسی میں کافی چھوٹے ، چھوٹے اور معتدل درجے کے کاروباریوں کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد اگلے دن کو عالمی شہرت یافتہ کاشی وشو ناتھ مندر، بابا کال بھیرو مندر اور سنکٹ موچن میں پوجا کریں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی ملک بھرمیں 100 سے زیادہ چھوٹے ، کافی چھوٹے اور معتدل درجے کے کاروبار کے (ایم ایس ایم ای) مراکز کو نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والے خطاب کے دوران مسٹر سنگھ ان کے پارلیمانی حلقے وارانسی کے ہزاروں مستفیدین کے ساتھ پروگرام میں شرکت کر کے چھوٹے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے بعد وزیر داخلہ رات بھریہیں قیام کریں گے اور اس کے بعد دوسرے دن مندورں کی زیارت اور پوجا کرکے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری ائیرپورٹ سے دوپہر میں دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔مسٹر سنگھ جمعہ کو بڑا لال پور میں واقع پنڈت دین دیال ہستکلا سنکل(ہینڈی کرافٹ) میں دوپہر تقریبا ڈھائی بجے سے شام پونے چھ بجے کے دروان منعقد ایم ایس ایم ای کے پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے مقام پر سینکڑوں مستفیدین کے لئے وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کو سننے کا انتظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی دوپہر تقریبا چار بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ایک پروگرام میں چھوٹے اور معتدل کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کافی چھوٹے ، چھوٹے اور معتدل کاروبار(ایم ایس ایم ای) کا تعاون کرنے اور اس کے فروغ دینے کے ایک پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد ملک بھر کے مستفیدین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔مرکزی حکومت نے '' پی ایس بی لوننس59 ڈاٹ کام'' پر آن لائن درخواست کر کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایک کروڑ روپئے تک کا قرض دینے کی سہولت کا انتظام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس خدمت سے نقدی کا حصول، اس کی بازار میں زیادہ سے زیادہ رسائی، قانون پر عمل آوری، ملازمین کو سماجی سیکورٹی کافائدہ ، جی ایس ٹی رجسٹریشن جیسی بنیادی سہولیات کا فائدہ ایم ایس ایم ای کو آسانی کے ساتھ ملے گا، جس سے کاروبار کو نئی رفتار مل سکتی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایم ایس ایم ای کے اس اس اہم پروگرام میں اترپردیش کے شہری ترقیاتی وزیر سریش کمار کھنا سمیت مقامی ممبر اسمبلی اور اعلی افسران بھی شرکت کریں گے ۔