نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہاکہ ریاست کے حالات بدلنے میں دو۔ تین ماہ کا وقت لگے گا۔ وادی میں روز بروز ابتر ہوتی صورتحال کے مدنظر مرکزی قیادت سے ملنے آئیں محبوبہ مفتی نے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور پھر سنگھ سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا 'آئندہ دو۔تین ماہ میں آپ جموں و کشمیر کے حالات کو بالکل بدلا ہوا پائیں گے ۔ یہ دو۔ تین ماہ ہمارے لئے حقیقاًاہم ہیں۔ وزیر داخلہ سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے ۔ حالات میں سدھار کیلئے ہمیں سبھوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔