نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سنجوان اور کرن نگر میں ہوئے فدائین حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ۔وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کے دوران وزیرداخلہ کو ریاست جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ ریاست بھر میں سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی حملے کا فوری طور جواب دیا جاسکے ۔اس موقعے پر وزیرداخلہ نے دراندازی روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس طرح کے حملوں کو روکا جاسکے ۔میٹنگ میں داخلہ سیکریٹری راجیو گائوبااور ڈائریکٹر آئی بی راجیو جین موجود تھے