عظمیٰ نیوزسروس
رام بن//وزیر دِفاع راجناتھ سنگھ نے نوتعمیر شدہ کلا پاسی پُل ،35 ایم ٹی ایس پی ایس سی بکس گرڈر جس میں 144.970کلومیٹر پر لوڈ کلاس 70آر ، اولڈ الائنمنٹ رام بن کے علاوہ دیوک پُل سانبہ ،جموں وکشمیر سے ہندوستان کے دیگر حصوں میں تعمیر کئے گئے دیگر 90بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔کلا پاسی پُل پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل ڈاکٹر شمشاد شان نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، ایس ایس پی رام بن موہتا شرما ،کمانڈرسپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر 760 بار ڈر روڈ ز ٹاسک فورس ( بی آر ٹی ایف ) امیا شری واستو ، اے ڈی سی ہر بنس شرما ، آفیسر کمانڈنگ ( ایگزیکٹیو اِنجینئر) 52 آر سی سی جی آر اِی ایف کمار گوتم اور دیگر سینئر اَفسران کی موجودگی میں اِفتتاحی سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی کونسلز ، پی آر آئی اور دیگر سرکردہ شہری بھی موجود تھے۔کمانڈر کے مطابق سب ڈویژن گول ،ساولکوٹ پروجیکٹ سائٹ اور رام بن ٹائون میں این ایچ ۔44 تک سڑک رابطے کو مضبوط بنانے میں اس کی سٹریٹجک اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بی آر او نے 2.90کروڑ روپے کی لاگت سے ستمبر 2023 کے اوائل تک پُل پر کام مکمل کیا ۔اِفتتاح کئے گئے 90 منصوبوں میں سے 11 جموںوکشمیر یوٹی میں ،36 ارونا چل پردیش ، 26لداخ یوٹی میں ، 5 میزورم ، 3ہماچل پردیش میں ، 2سکم ، اُتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں اور ایک ناگالینڈ ، راجستھان او راِنڈومان اور نکوبار جزائر میں ہیں۔ اِن 90 منصوبوں میں 64 پُل ، 21سڑکیں ، 2ہیلی پیڈ ، 1ٹنل اور 2ائیر سٹرپس شامل ہیں۔