سرینگر/راجستھان کے دو گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نو افراد سنیچر کو لداخ کے لیہہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق سیمنٹ سے بھری ایک ٹرک ،جو سرینگرسے لیہہ جارہی تھی، مون لینڈ لامایورو کے مقام پر سڑک سے لڑھک گئی۔
اس حادثے میں بلوارا اجمیر، راجستھان کے رہنے والے نو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں خلتسی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔