سوائی مادھو پور// راجستھان کے سوائی مادھو پور میں سنیچر کی صبح ایک پرائیویٹ بس کے بناس ندی میں گرنے سے 20افراد ہلاک اور 23زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق یہ بس صبح سات بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔ندی میں پانی بھرا ہونے کی وجہ سے 20لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔بس میں سوار 23مسافر بھی شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جارہا ہے اور ایمبولینس کی مدد سے انہیں اسپتال بھیجا جارہا ہے ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار کی وجہ سے بس کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ندی پر کافی تعداد میں آس پاس کے گا¶ں کے لوگ جمع ہوگئے ۔اسپتال میں بھی بھیڑ جمع ہوگئی۔بس میں سوار مسافر سوائی مادھوپور اور مدھیہ پردیش کے بتائے گئے ہیں۔یواین آئی۔