یو این آئی
جے پور//راجستھان کے جھنجھنو میں منگل کو سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹریلر سے کار کے ٹکرانے کے بعد ایک ہی خاندان کے11 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرین لوہارگل کے ایک مندر میں موت کے بعد کی رسومات ادا کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گیجبکہ زخمیوں 50,000 روپے دیے جائیں گے۔