سری نگر// راجستھان کے شہر کوٹہ میں درماندہ کشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹری سے تعلق رکھنے والے قریب 4 سو طلبا اتوار کو سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں میں سوار ہوکر جموں وکشمیر کی طرف روانہ ہوگئے۔
جموں وکشمیر حکومت نے یہ قدم والدین اور بعض ایجوکیشنل تنظیوں کی طرف سے کوٹہ میں پھنسے اپنے بچوں کے بارے میں فکر مندی ظاہر کرنے کے پیش نظر اٹھایا ۔
حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ کوٹہ راجستھان سے جموں وکشمیر کے پونے چار سو طلبا کل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔