راجب گوبا نئے داخلہ سیکریٹری مقرر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 نئی دہلی // مرکزی سرکارنے سینئرآئی اے ایس آفیسرراجب گوباکونیامرکزی داخلہ سیکرٹری مقررکردیا گیا ہے۔ 1982 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر 58 سالہ راجب گوبا کو مرکز میں داخلہ سیکریٹری کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ سبکدوش ہوئے داخلہ سیکریٹری راجیو مہرشی کی جگہ یہ اہم عہدہ سنبھال چکے ہیں ۔ نئی دہلی سے ملنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجب گوبا کو 2 سال کیلئے مرکزی داخلہ سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے جھارکھنڈ ریاست میں چیف سیکریٹری کی ذمہ داری نبھانے کے علاوہ مرکز میں کئی اہم عہدوں پر بھی فرائض انجام دئیے ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجب گوبا کو انتہا پسندی اور دیگر ایسے مسائل سے نمٹنے کا کافی تجربہ حاصل ہے اور وہ اس حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری یہ کام انجام دے چکے ہیں ۔ جموںوکشمیر میں صورتحال پر قابو پانے کے علاوہ نئے مرکزی داخلہ سیکریٹری راجب گوبا کو شمال مشرقی ریاستوں میں صورتحال پر قابو پانے کا چارج بھی دیا گیا ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *