سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راج باغ سرینگر میں چیمبر ہاؤس تعمیر کرنے کے لئے50 لاکھ روپے کا ایک چیک کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگہ کو سونپا۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یہ چیک سرینگر میں بائیر ۔ سیلر میٹ کے حاشیہ کے دوران عطا کیا۔ صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا، خزانہ اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری، تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، صنعت و حرفت کی وزیر مملکت آسیہ نقاش اور کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت شلیندر کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے اسی طرح کا ایک چیمبر ہاؤس جموں میں تعمیر کرانے کے لئے50 لاکھ روپے کا ایک چیک جے سی سی آئی کو پیش کیا تھا۔