سرینگر//سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ اور ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے سےنکڑوں طالب علموںکے ہمراہ فلوری کلچر منڈی راجباغ سرینگر مےں محکمہ پھول بانی کی طرف سے منعقدہ پھولوں کی نمائش مےں شرکت کی۔ اس موقعے پر سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے کہا کہ سکولوں مےں طالب علموں کو درس و تدریس کے دوران اچھا ماحول فراہم کرنے کی خاطر جہاں مختلف قسم کی سہولےات کا ہونا لازمی ہے ، وہیں ہربل باغات کے قےام سے طالب علموں کو سکولوں مےں اچھا ماحول فراہم کرنے مےں مدد ملے گی اور ہمارے سکولوں کے نونہال، پھولوں کی مہک سے بہترین نشونما پاسکےںگے۔اس موقعے پرسےکرےٹری تعلیم نے محکمہ کی ہربل گارڈن سکیم کا ذکر کرتے ہوئے اُن سکولی سربراہان کو ہداےات جاری کیں جہاں ہربل گارڈن کے قےام کے لئے زمین دستےاب ہے کہ وہ اپنے سکولوں مےں ہربل باغات کے قےام کے لئے لازمی اقدامات کرے۔