سرینگر//ماحولیاتی بیداری اورصفائی ستھرائی مہم کے تحت مسلم پبلک اسکول کرسوراجباغ کے طلاب نے ریلی نکالی اورپریس کالونی تک مارچ کیا۔ ریلی میں شامل طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں بینراورپُلے کارڈ اُٹھارکھے تھے ،جن پرماحولیات ،صحت وصفائی اورمنشیات کی وباء سے متعلق تحریر درج تھی۔ سوموارکی صبح اسکول کے احاطہ سے ایک ریلی برآمدکی جس میں تیسری جماعت سے لیکر9ویں جماعت کے لگ بھگ 500سے زیادہ طلاب نے حصہ لیا۔ریلی میں شامل طلباء اور طالبات نے بتایاکہ بڑابینراسکول انتظامیہ نے خودتیارکروایاتھالیکن پلے کارڈ بچوں اور بچیوں نے گھرسے ہی تیارکرکے لائے تھے تاکہ اس مہم میں بچوں بچیوں کے اہل خانہ بھی بلواسطہ طورشامل ہوسکیں ،اوراُن تک بھی یہ پیغام پہنچ سکے کہ انسانی بقاء اورانسانوں کی بہترصحت کیلئے صفائی اورماحولیات کاصاف پاک ہوناکتنااہم ہے ۔کچھ بچوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے کئی پہلوہیں ،جن میں ایک پہلوکوڑے کرکٹ کوگھروں کے آس پاس نہ پھینکنایاجمع رکھنابھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ صوتی آلودگی کے علاوہ سگریٹ اوردیگرایسے نشہ آورچیزوں کااستعمال نہ صرف خودانکے عادی افرادکیلئے مضرصحت ہے بلکہ سگریٹ نوشوں کی لت اُنکے آس پاس رہنے والوں کی صحت کیلئے بھی سنگین خطرات پیداکردیتی ہے ۔ طلاب نے پریس کالونی سے ان طلباء اور طالبات نے واپس اسکول تک پیدل مارچ کیا۔