سرینگر/ پیروان ولایت کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے راجا محمد عباس خان ساکن اندرون کاٹھی دروازہ کی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحوم کو قومی خادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گراں قدر قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا صوفی نے مرحوم کے جملہ لواحقین بالخصوص راجا یوسف علی خان، راجا تسلیم عباس خان، راجا نظیم عباس اور مرحوم کے فرزند نسبتی سبط محمد حسن کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے اور مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔