سرینگر //محکمہ موسمیات کی بارشیں ہونے کی پیش گوئی سے قبل ہی وادی میں رات کا درجہ حرارت منفی کی حد کو چھو گیا۔سرینگر میں سوموار کو اگر چہ دن میں دھوپ نکل آئی لیکن درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7تک نیچے گر گیا۔اس موسم میں پہلی بار سرینگر کا درجہ حرارت منفی کی حد کے نیچے آگیا ہے۔صرف سرینگر میں ہی نہیں بلکہ پوری وادی میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میںمنفی 0.4درجہ حرارت رہا۔پہلگام میں منفی 1.7اور گلمرگ میں منفی 0.6درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔کپوارہ میں منفی 2.3، لیہہ میںمنفی 4.9اور کرگل میں منفی3.4درجہ حرارت رہا۔