ادہم پور//ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسرسپناکوتوال نے 18 سے 21 سال تک کے باقی ماندہ رائے دہندگان جن کااندراج انتخابی فہرستوں میں نہیں ہوسکاہے کے ناموں کے اندراج کے سلسلے میں ای آراوز، اے ای آراوز اوردیگرنوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔ا س دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسرسپناکوتوال کوای آراوز، اے ای آراوز نے جانکاری دی کہ خصوصی مہم کے تحت یکم جولائی سے 31 جولائی 2017 تک باقی ماندہ رائے دہندگان کے ناموں کے اندراج کےلئے مہم چلائی جائے گی اور فارمیٹ 1 سے 8 کا جائزہ لیاجائے گا۔فارم 6 ای آراو دفترمیں جمع کرنے کے بعدفارموں کو31 جولائی سے پہلے آن لائن اورپوسٹ کیاجائے گا۔اس دوران یہ بھی بتایاگیاکہ 9 جولائی اور 23 جولائی 2017 کواس سلسلے میں خصوصی کیمپ بھی منعقدکئے جائیں گے۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسرنے ای آراوزکوہدایت دی کہ وہ وقت مقررہ کے اندر اندراج فارموں کومکمل کیاجائے ۔اس کے علاوہ شکایت ازالہ سیل قائم کرنے اور بی ایل اوزکےلئے تحصیل سطح پر یکم جولائی کو تربیت منعقدکرنے کی بھی ہدایت دی۔