سرینگر //حزب المجاہدین نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ جس پولیس کانسٹیبل نے بڈگام میں ایف سی آئی گودام کی حفاظت کے دوران 4رائفلیں اڑا لیں وہ انکی صفوں میں شامل ہوگیا ہے۔حزب ترجمان برہان الدین نے ایجنسی کو فون پر بتایا کہ پولیس کانسٹیبل سید نوید نے حزب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمود غزنوی نے نوید کا خیر مقدم کیا ہے۔ سید نوید مشتاق ساکن نازنین پورہ کیگام شوپیان نے سنیچر کی سہ پہر ڈیوٹی کے دوران فوڈ کارپوریشن آف انڈیا گودام نصراللہ پورہ سے چار رائفلیں اڑا لیں اور فرار ہوا تھا)