سرینگر//پرنسپل اینڈ ڈین گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے مطابق شعبہ بائیو کمسٹری جی ایم سی سرینگر کی طرف سے آج یعنی29اپریل کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ایف بلاک میں 10.30بجے ذیابطیس کے لئے مفت جانچ ہوگی۔جس کا اہتمام میڈیکل لیبارٹری پروفیشنلز ویک کے تحت کیاجارہا ہے۔یہ ہفتہ لیبارٹری پروفیشنلز کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جارہا ہے۔جو کہ صحیح جانچ کے لئے ہر ممکن کوششیںکررہے ہیں۔پرنسپل نے کہا کہ لوگوں کو اس سہولیت سے استفادہ کرکے ذیابطیس کی مفت جانچ کرانی چاہیے۔ایک اور اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جی ایم سی سرینگر میں شعبہ مائیکر وبائیولوجی 29اپریل کو ایڈوانسز اِن ایم ٹی بی ڈائیگوناسز کے موضوع پر ایک روزہ سی ایم ای کا اہتما م کررہی ہے۔سی ایم ای میں تمام متعلقہ طبی شعبوں کے سربراہان اورفیکلٹی ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔