Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

ذہنی دباؤ خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے غور طلب

Mir Ajaz
Last updated: January 12, 2023 12:51 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

فاروق احمد

دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو، جسے ذہنی دباؤ کا سامنا نہ ہوتا ہو۔ تاہم اس کیفیت میں آپ کب تک رہتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ذہنی دباؤ کو کیسے مینیج کرتے ہیں۔ عام طور پر ذہنی دباؤ سے دور رہنے کیلئے صحت بخش غذائیں، ورزش اور بھرپور نیند جیسے معمولات پر عمل کیا جاتا ہے۔ نیویارک کی ایک ہیلتھ کوچ جیکی ڈومبورگیان کا کہنا ہے، ’’ اگر ذہنی دباؤ آپ کے بالوں، جِلد اور ناخنوں سے ظاہر ہونے لگے تو آپ کبھی دباؤ کا شکار ہونا پسند نہیں کریں گی لیکن کچھ علامات ایسی ہیں، جو آپ کے ذہنی دباؤ کو ظاہر کرسکتی ہیں ‘‘۔
کل کیا کرنا ہے، اس کی ٹینشن آج سے ہی شروع ہوجاتی ہے اور بعض اوقات کل کے متوقع حالات آج کی نیند اڑادیتے ہیں۔ نیند نہ آنے کی وجہ سے آپ کی آنکھوںکے نیچے پانی جمع ہو جاتا ہے اور وہ پھولنے لگتی ہیں۔ اگر آپ کو سیاہ حلقوں سے پاک خوبصورت آنکھیں چاہئیں تو ساری سوچوں کو بالائے طاق رکھ کر موبائل اسکرین اور دیگر الیکٹرونک ڈیوائس بندکرکے بھرپور نیند لینے کی تیار ی کریں، اگر پھر بھی صبح آپ کی آنکھیں سوجی ہوئی ہوں تو ایک ٹھنڈا ٹھار چمچ ( جو فریج میں رکھا ہو) الٹا کرکے آنکھوںکے نیچے پھیریں۔
اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں توہو سکتاہے کہ آپ زائد مقدار میں پانی نہ پی رہی ہوں، خصوصاً موسم گرما میں زیادہ پانی نہ پینے سے ڈی ہائیڈریشن اور آپ کی جِلد کاغذ جیسی خشک ہو سکتی ہے۔ اس کے سدباب کے لیے آپ بہت سارا پانی پئیں، کم سے کم آٹھ گلاس اور وہ بھی ہر روز۔ آپ گرین ٹی پئیں اور ایسی غذائیںکھائیں،جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسے کہ کھیرے ، ٹماٹر، چقندر، تربوز یا ہری سبزیاں وغیرہ۔ فوری ہائیڈریشن کیلئے ایک سیرم استعمال کریں، جس میں ہیالیورونک ایسڈ (Hyaluronic Acid) ہو۔ یہ ایسا جزو ہے جوقدرتی طور پر آپ کے جسم میں موجود ہوتاہے اور پانی سے ہزار گنا زیادہ وزن رکھتاہے۔
ذہنی دباؤ کی وجہ سے جِلد کے مسائل بھی سامنے آتےہیںجیسے کہ ایکنی، چنبل یا ایگزیما۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے کورٹیسول (Cortisol) ریلیز ہوتا ہے، اس کی وجہ سے جسم میں ایسے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں، جس سے آپ کے چہرے اور جِلد پر دانے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے آپ کے جسم میں اچھے اور برے بیکٹیریاکا توازن بگڑ جاتاہے اوریہ آپ کے چہرے پر ایکنی کی صورت ظاہر ہونا شروع ہوتاہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ گہری سانسیں لیں (ایک لمبی سانس لے کر روک لیں اور چند سیکنڈوں کے بعد آہستہ آہستہ اپنے منہ سےنکالتے رہیں)، اس سے انزائٹی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بہت سار ا پانی پینا اور متوازن غذا کھانا بھی اہمیت رکھتا ہے۔ پھل ، سبزیاں اور اعلیٰ معیار کا پروٹین بھی ان مسائل کے حل کیلئے لازمی ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?