جموں//خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین و قبائلی امور کے وزیر وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کشمیری مہاجرین کو غذائی اجناس کی فراہمی میں شفافیت لانے پر زور دیا ہے۔وزیر محکمہ خوراک اور ریلیف آرگنائزیشن کی ایک مشترکہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو غذائی اجناس کی سپلائی و تقسیم کاری نظام کا جائیزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر ریلیف آرگنائزیشن، کنٹرول لیگل میٹرالوجی، ڈپٹی کنٹرولر لیگل میٹرالوجی اور خوراک محکموں کے افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر پُرکھو، مُٹھی، نگروٹہ اور جگٹی کیمپوں میں رہایش پذیر16439 مائیگرینٹوں کو فراہم کی جارہی راشن کی جانکاری دی گئی۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ چینی سمیت دیگر غذائی اجناس مائیگرینٹ کنبوں میں وقت پر تقسیم کرنے کے اقدامات کریں۔ذوالفقار نے افسروں سے مزید کہا کہ وہ مائیگرینٹوں کے لئے نئے راشن کارڈوں کی تیاری کے عمل کو شروع کریں۔