جموں// خوراک، سول سپلائیز اور امور صارفین کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست کے79 لاکھ نفوس کو این ایف ایس اے کے تحت گذائی اجناس فراہم کرنے کے لئے ایم ایم ایس ایف ای ایس سکیم شروع کی۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے آج یہاں متعلقہ محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ضلع وار غذائی اجناس کی سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیا گیا۔چوہدری ذوالفقار علی نے این ایف ایس اے اور ایم ایم ایس ایف ای سکیموں کی عمل آوری کا جائیزہ لیتے ہوئے متعلقین کے درمیان بہتر تال میل یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے محکمہ کے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔راشن کارڈوں کی تقسیم کاری کا جائیزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یہ کام جلد از جلد مکمل کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کشمیرصوبے میں چاول کے337000 کونٹل،17000 کونٹل گندم ہر ماہ این ایف ایس اے کے تحت68.10 لاکھ افراد میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں لعت و لعل برتنے والے اہلکاروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے خانہ بدوش آبادی کو راشن کارڈ جاری کرنے کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا۔ذوالفقار علی نے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ جی پی ایس لگی ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھیں۔ اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے معراج الدین خان کے علاوہ محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔