سرینگر// وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی نے چو دھری ذوالفقار علی کواطلاعات اور نشریات کے محکمے کے قلمدان سے فارغ کر کے اس محکمہ کا چارج خود سنبھالا ہے تاہم محکمہ خوراک،شہری رسدات و امور صارفین کا قلمدان وزیر مو صوف کے پاس بدستور رہے گا۔ جموں کشمیر کے قانون کی شک 5اور بز نس رول 1کے تحت محبوبہ مفتی نے چودھری ذوالفقار علی کو اطلاعات ونشریات کے محکمے سے فارغ کرتے ہوئے اس عہدے کا قلمدان اپنے پاس رکھا تاہم چودھری ذوالفقار علی کوقبائلی امورات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ریاستی حکومت نے با ضابطہ طور پر ایک حکمنامہ بھی جاری کیا ۔دریں اثناء سرینگر میونسپل کمشنر ڈاکٹر شفقت کو ہٹا کر انکی جگہ ڈائریکٹر ار ریاض احمد وانی کو نیا میونسپل کمشنر تعینات کردیا ہے۔ڈاکٹر شفقت کوہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
گپتا اور غضنفر کی تقرری کے احکامات جاری
سرینگر// گورنر این این ووہرا نے ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر پی ایل گپتا کو ریاست کا چیف ویجی لینس کمشنر اور ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر غضنفر حسین کو ویجی لینس کمشنر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ریاستی ویجی لینس کمیشن کے سربراہ اور کمشنر کے عہدے کچھ عرصے سے خالی پڑے ہیں جس کے نتیجے میں کمیشن کا کام کاج ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔اس ضمن میں سرکاری سطح پر ایک طویل عرصے سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہا اور بالآخر ریاستی سرکار نے امیدواروں کا پینل تشکیل دیکر اپنی سفارشات ریاستی گورنر کو پیش کیں۔ ان سفارشات کے تناظر میں گورنرنے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر پی ایل گپتا نئے چیف ویجی لینس کمشنراورریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر غضنفر حسین ویجی لینس کمشنرہونگے۔