سرینگر// مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام فاروقی نے اعلان کیا کہ اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحجہ کا چاند جموں و کشمیر میں کہیں نظر نہیں آیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا”جموں و کشمیر کے کسی بھی حصے سے ذوالحجہ (1446 ہجری) کے بابرکت مہینے کا چاند نظر آنے کی کوئی گواہی موصول نہیں ہوئی،”۔ انہوں نے مزید کہا، “مہینہ (ذوالحجہ) جمعرات (29مئی 2025)سے شروع ہوگا۔”مفتی نے کہا، “عید الاضحی کا بابرکت تہوار 7 جون 2025 (ہفتہ) کو منایا جائے گا۔”